• news

تعلقات پہاڑ جیسے‘ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: پرویز الٰہی‘ سعودی وفد کی ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے 29 رکنی سعودی وفد نے مدینہ شریف کے مئیر و ڈپٹی منسٹر انجینئر جاسر عبدالرحمن جاسر کی قیادت میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے باہمی دلچسپی کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب کے تعلقات ایک مضبوط پہاڑ کی مانند ہیں جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ امت مسلمہ کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ پاکستان مسلم اتحاد کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ممالک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم امہ ایک پیج پر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ اس موقع پر سپیکر نے سعودی وفد کو پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اور تاریخی بلڈنگ کے بارے میںآگاہ کیااور نئی عمارت کا ماڈل دکھایا اور تحائف کے تبادلے بھی کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن