بلوچستان نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف میں فاصلے بڑھنا شروع ہو گئے
اسلام آباد(محمد نواز رضا ) حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف میں فاصلے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو سینٹ میں حکومتی اتحاد کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔صرف چار سینٹرز نے شرکت کی جن میں تحریک انصاف اور باپ کے اراکان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تیور بھی بدلے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے باغیانہ تقریر کی تھی اور انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ طے کئے جانے والے مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیاتھا۔ تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کو راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق بی این پی حکومت کو زیادہ وقت دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔