• news

نندی پور پراجیکٹ‘ نیب نے فرنس آئل چوری کیس میں ریفرنس دائر کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کے فرنس آئل کی چوری کیس میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ 5ملزمان شبیر حسین، رانا مہتاب، قیصر عباس، محمد اسلم اور حامد شاہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں فرنس آئل چوری کیس میں ریفرنس دائر کر دیا جس میں رانا مہتاب، دلبر ڈوگر، محمد شبیر سمیت 34 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان پر 190 ملین سے زائد کی کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے 145 آئل ٹینکر چوری کئے اور خوردبرد کا ریکارڈ بھی ضائع کر دیا۔ ملزم دلبر ڈوگر 45لاکھ روپے کی پلی بارگین کے تحت رہائی حاصل کر چکا ہے، ملزمان نے ملی بھگت سے نندی پور پاور پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کی فرنس آئل چوری کیا، ٹینکرز مافیا اور واپڈا ایمپیلائز یونین کی ملی بھگت سے خوردبرد کی گئی۔ ملزمان نے سینکڑوں آئل ٹینکرز غائب کر دیئے جن میں ساڑھے 5 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن