• news

ورلڈ کپ2019ء کا حصہ نہ بننے والے کرکٹرزکی گیارہ رکنی ٹیم بن گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کھیلنے والی تمام ٹیموں نے اپنے اپنے15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے اور کئی نامور کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،سری لنکا،بھارت اور پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر موجود نہیں ہوں گے جس کے باعث ایک کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے صارفین سے ایک پول میں میگا ایونٹ کا حصہ نہ بن پانے والی آل ٹائم الیون چننے کا کہا۔مذکورہ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، نیروشن ڈکویلا(سری لنکا)،رشبھ پانٹ(بھارت)،امبتی رائیڈو(بھارت)، پیٹر ہینڈ سکومب(آسٹریلیا)،دنیش چندیمل(سری لنکا)،کیرون پولارڈ(ویسٹ انڈیز)، کرس مورس(جنوبی افریقہ)، جوفراآرچر(انگلینڈ)، محمدعامر(پاکستان) ، سنیل نارائن (ویسٹ انڈیز) اورجوش ہیزل ووڈ (آسٹریلیا) شامل ہیں جبکہ آصف علی کو اس ٹیم کا بارہواں کھلاڑی چنا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن