اسرائیل حملے کی حماقت سے باز رہے‘ اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے: لبنان
بیروت(صباح نیوز)لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر جارحیت کی تو صہیونی ریاست کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں لبنانی وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گااگر اس نے ہمارے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کونشانہ بنایا تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔