انڈین بحری ایئر کرافٹ میں آتشزدگی لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان ہلاک
نئی دلی (آن لائن ) انڈین نیوی کا ایئرکرافٹ لے جانے والے بحری جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوشش میں لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان ہلاک ہو گئے۔ بحری جہاز وکرمادیتا کرناٹکا کے بحری حدود میں داخل ہوئی تو نچلے کمپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔