حسن سردار نے بھی منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کر دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ حسن سردار نے بھی سابق کپتان منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کی ذمہ داریان سنبھالنے کی دعوت دیدی۔ حسن سردار کا کہنا تھا کہ منظور جونیئر بڑے کھلاڑی تھے ان کو قومی کھیل کی بہتری کے لئے آنا چاہیے۔ اگر منظور جونیئر ہاکی کو اس کا کھویا مقام واپس دلاسکتے ہیں تو ان کو ضرور آگے آ نا چاہئے۔ احتساب اور حساب سب موجودہ ہی نہیں سابقہ فیڈریشنز کا بھی ہونا چاہئے۔ احتساب کیساتھ ساتھ کھیل کے فروغ کی منصوبہ بندی بھی ہونی چاہیے۔