تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید 4بچے ہلاک‘ ایک ماہ میں تعداد 56 ہو گئی
تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھرپارکر میں ایک ماہ میں 56 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ چار ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 265 ہو گئی ہے۔