• news

ایوی ایشن پالیسی کا اعلان، آپریٹرز کو سالانہ 4 ارب کا ریلیف ملے گا

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزارت ہوابازی نے پاکستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی کا اعلان کر دیا ۔سیکرٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے کہا ہے کہ نئی قومی ایوی ایشن پالیسی پی آئی اے اور نجی ایئر لائن سمیت ملکی فضائی صنعت کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت آپریٹر کو سالانہ 4ارب روپے کا ریلیف دیاگیا ہے۔ ہوائی اڈوں، ہوائی نیوی گیشن اور کارگو سروس کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ٹورزم پروموشن اینڈ ریجنل سنٹی گرینز لائسنس متعارف کرایا جاچکا ہے اور پیڈ اپ کپیٹل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چارجز مناسب کئے گئے ہیں۔ سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرف نے مزید کہا کہ ایوی ایشن پالیسی میں فی مسافر 1000 روپے ایرو ناٹیکل چارجز کو ختم کر دیا گیا ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے چھوٹے طیاروں پر مبنی آپریشن کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،ایف بی آر اور کسٹم کو ایوی ایشن پالیسی کی کامیابی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا،سیکریٹری ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائن کو بند کرنا سازش قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر کی بندش کی انکوائری کی جا رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن