ایسٹر دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ نے بھارت میں تربیت لی: سری لنکن فوجی ذرائع
کولمبو (نیوز ایجنسیاں‘ نیٹ نیوز) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مشرقی علاقے کلمونائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی کے دوران خودکش دھماکوں میں 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ سری لنکن پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ایسٹر بم دھماکوں سے ہے۔ گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد دہشتگردوںسے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مقابلے کے دوران 3خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 6بچے بھی ہلاک ہوئے جبکہ 3جھڑپ میں مارے گئے خودکش حملہ آوروں کی نعشیں مکان کے باہر سے ملی ہیں۔ سری لنکن تعلق قومی توحید جماعت سے ہے ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔کلمونائی کے مذکورہ مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سپیشل فورسز نے یہ مشترکہ آپریشن کیا۔اس سے قبل سری لنکا کے مشرقی علاقے سمنتھورائی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جہاں ایک گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو مذکورہ مکان سے داعش کی وردیاں، جھنڈے، بم تیار کرنے کا سامان،بال بیرنگ اور ڈرون کیمرے بھی ملے ہیں۔دھماکوں میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے شبہ میں امریکی مسلم خاتون عمارہ مجید کی تصویر شائع کرنے پر سری لنکن پولیس نے معذرت کرلی ہے۔دوسری جانب مزید حملوں کے پیش نظر سری لنکا کے گرجا گھروں میں اتوار کی عبادات ‘رعائیہ تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امریکا نے سری لنکا جانے والے اپنے شہریوں کو لیول تھری سطح کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جبکہ محکمہ خارجہ کی ہدایت کے تحت امریکی اہلکاروں کے بچے سری لنکا سے واپس بلا لیے گئے ہیں۔ سری لنکا کے گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جا ملے۔ ایسٹر حملوں کے ماسٹر مائنڈ ’’زہران‘‘نے بھارت میں ٹریننگ لی۔ سری لنکا کے ٹاپ ملٹری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم نے کافی عرصہ بھارت میں گزارا۔ تنظیم جماعت التوحید کے لیڈر نے بھارت سے ٹریننگ لی۔ سری لنکا کے حکام کے مطابق حملوں میں ملوث دیگر نوجوان افراد نے بھی تامل ناڈو سے دہشت گردی کی تربیت لی۔ زہران ہاشم کے فیس بک فالورز سے بھی تفتیش جاری ہے جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ بھارت میں ہونے والے کسی بھی دھماکے کا الزام پاکستان پر دھرنے والے بھارت نے چپ سادھ لی ہے۔سری لنکا کے وزیراعظم وکرما سنگھے نے کہاہے کہ ملک میں ایسٹر کے موقعے پر ہونے والے خودکش حملوں سے قبل انھیں انٹیلیجنس بریفنگز کے بارے میں معلومات نہیں دی جا رہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور تعلیم یافتہ، متوسط اورامیر گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ سری لنکن پولیس کے مطابق ایسٹر حملوں کے ملزموں کی ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی‘ 3خودکش حملہ آور گھر کے باہر مردہ حالت میں ملے‘ حملہ آوروں کے دھماکوں میں گھر میں موجود 3عورتیں اور 6بچے ہلاک ہونے۔ ادھر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ صدر متھیری بالا نے ایسٹر پر دھماکوں میں ملوث تنظیموں پر پابندی لگا دی۔ پولیس کے مطابق زہران ہاشم کی بیٹی اور بیوی بھی کولمبو کے نواحی علاقے میں آپریشن میں زخمی ہوئی ہیں۔ ہاشم کی بہن نے بھی تصدیق کی ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں کلیئرنگ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے وہ آلات بھی ملے ہیں جن کی مدد سے مشتبہ دہشت گرد ویڈیو ریکارڈ یا کرتے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جس گھر میں چھاپا مارا گیا‘ وہاں تیار کی گئی خودکش جیکٹوں کو 21اپریل کو دھماکوں میں استعمال کیا گیا تھا۔ سری لنکا کے صدر کا کہنا ہے کہ پولیس داعش سے تعلق رکھنے والے 140افراد کو تلاش کر رہی ہے۔