• news

میری بیٹیاں میری قسمت‘ اللہ کاسب سے بڑا تحفہ ہیں: شاہد آفریدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس )بوم بوم شاہد آفریدی نے بیٹیوں کو اپنی زچھی قسمت قرار دیا۔شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اکثر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔میری بیٹیاں میری قسمت ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ میری ہر بیٹی کے ساتھ اللہ نے میری قسمت بہت کھولی ہے۔ایک انسان کے لیے اللہ کی طرف سے بیٹیوں سے بڑا تحفہ نہیں ہے۔مجھے پر بھی اللہ کا کرم ہے۔ جن جن کی بیٹیاں ہیں اللہ تعالی ان کی قسمت اچھی کرے۔میرے لیے چاروں بیٹیاں برابر ہیں۔لیکن جو چھوٹی ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے۔ مجھے جب پتاچلا کہ اس مدرسے میں 950بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں نے کہا کہ میں اس مدرسے کی تقریب میں لازمی جاں گا چاہے جیسے بھی جانا پڑے۔سب سے پہلے ان بچوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، لیکن اگرمیرا کوئی بیٹا ہوتا تووہ بھی مدرسے میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا، یہ میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی۔ اللہ تعالی نے دین کو صرف 2جگہوں پر محفوظ کیا ہے۔ ایک رائے ونڈ مرکزمیں اور دوسرا مدرسوں میں محفوظ کیا ہے۔یہاں سے اندازہ لگائیں کہ یہ بچے اتنا بڑا کام کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن