سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا رمضان میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس )سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے رمضان میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام لیاقت باغ اور شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں مردوخواتین کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں راولپنڈی کے ٹاپ کلبز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔