پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیراہتمام ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ شروع
لاہور( نمائندہ سپورٹس ) پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیراہتمام سیون اے سائیڈ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق کپتان مصباح الحق تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ۔افتتاحی تقریب میں ٹیموں کے ساڑھے تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیاں معاشرے میں منفی تاثر کو ختم کرتی ہیں میں انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں' جنہوں نے ایک اچھے ایونٹ کا انعقادکرایا۔ سوسائیٹی کے چیئرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ نے مصباح الحق کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ سوسائٹی نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی اور اس میں اضافے کی جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر انتظامیہ کا مشکور ہوں۔ فائنل 3 مئی کو کھیلے جائیں گے۔