شام کیلئے دستوری کمیٹی کی تشکیل کے مذاکرات بے نتیجہ ختم
دمشق (اے پی پی) وسطی ایشیا ریاست قزاقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں شام کے لئے نئے دستور مرتب کرنے والی کمیٹی کی تشکیل کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ دو روزہ مذاکراتی عمل کو روس، ترکی اور ایران کی بھی حمایت حاصل ہے۔ اس میٹنگ میں تینوں حمایت کرنے والے ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ اقوام متحدہ کے شام کے لئے مقرر خصوصی مندوب گائیر پاڈرسن بھی شریک تھے۔ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دستوری کمیٹی کی تشکیل کے لئے مزید مشاورت جنیوا میں ہو گی۔ شام میں قیام امن کے قزاقستان مذاکرات کے جولائی میں ہونے والے اگلے راؤنڈ میں لبنان اور عراق کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔