امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا
واشنگٹن(صباح نیوز) نیشنل سیکورٹی ایجنسی(این ایس اے)کے مطابق ان کا عوام کی نگرانی کا پروگرام اب کسی کام کا نہیں رہا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام این ایس اے پر بڑا بوجھ بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق این ایس اے نے 11ستمبر 2001کے حملوں کے بعد امریکی شہریوں کی نگرانی شروع کی تھی۔ ریپبلکن کانگرس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیوک مرے نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ این ایس اے نے تکنیکی اور دوسری وجوہات کی بنا پر پچھلے 6 ماہ سے اس نظام کو استعمال نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ ٹرمپ انتظامیہ پر ہے کہ وہ اس پروگرام کی تجدید کرتے ہیں یاختم کرتے ہیں۔