جرمنی میں شامی شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی
برلن (این این آئی)جرمنی نے شامی شہریوں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی سیاسی پناہ کی چند درخواستوں پر کارروائی معطل کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بارے میں اطلاع فنکے گروپ کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ۔ یہ فیصلہ شام میں سلامتی کی صورتحال کے تازہ جائزے کی روشنی میں کیا گیا ۔ فنکے گروپ کے مطابق غیر سرکاری تنظیموں کو خدشہ ہے کہ شام میں مسلح تنازعے کے خاتمے کے بعد سیاسی پناہ کی درخواستوں کو مسترد کیے جانے کے امکانات ہیں۔ دریں اثنا شامی تنازعے کے حل کے لیے ایران، روس اور ترکی کے نمائندگان نے قزاقستان میں ملاقات کی ہے ۔