• news

یمن میں ہزاروں مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا

برسلز (اے پی پی) اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے مطابق یمنی حکام نے3 ہزار کے قریب مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے ہے۔ مہاجرین کے عالمی ادارے کے مطابق جنوبی یمن میں حراستی کیمپوں میں ان مہاجرین کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مہاجرین کے بیان میں کہا گیا کہ حکام سے ان مہاجرین تک رسائی فراہم کرنے کی بات چیت جاری ہے اور اس کے بعد ہی اْن کے حالات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ ادارے کے مطابق کھلے آسمان تلے مقید کیے گئے یہ مہاجرین فٹ بال کے اسٹیڈیم اور فوجی کیمپ میں رکھے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن