• news

3 ماہ میں 8 لاکھ مقدمات کے فیصلے بڑا کارنامہ ہے: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 3 ماہ کی مدت میں 8 لاکھ مقدمات کے فیصلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کارنامہ ہے پہلی بار لاہور ہائیکورٹ کی نگرانی میں ضلعی عدلیہ نے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے کئے گئے ہیں جس سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے بار اور بنچ ملکر عدم انصاف یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں پاکستان میں انصاف کی فراہمی سے ہی ترقی اور خوشحالی آئیگی ملک بنانے کا مقصد یہی تھا کہ عوام کو انصاف ملے وکلاء نے جمہوریت اور اداروں کے استحکام کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان کی جدوجہد میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے آزاد عدلیہ کیلئے وکلا کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وکلاء برادری بنچ کے ساتھ ملکر فوری انصاف کیلئے بھی کام کررہی ہے جوڈیشل سسٹم کو مضبوط بناکر ہی ملک بنانے کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن