• news

لیبیا میں بگڑتی صورتحال پر نظر سفارتی عملہ واپس بلا لیا: پاکستان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کے باعث پاکستان لیبیا کیے تمام تر حالات کو مانیٹر کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی سفارتحاکے کے عملے کو پالیسی کے تحت واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے لیبیا میں مقیم پاکستانیوں کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ شورش زدہ علاقوں سے دور رہیں ۔ لیبیا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خود کو لیبیا میں سفارت خانے سے رجسٹڑڈ کرا لیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے اہل خانہ پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’پاکستان لیبیا میں ہونے والی نئی پیش رفت کا باغور جائزہ لے رہا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’لیبیا میں موجوہ زمنی حقائق کی روشنی میں شہریوں کی سیکیورٹی اور ان کے تحفظ کی وجہ سے طبرابلس میں پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلالیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’لیبیا میں موجود پاکستانی باشندوں کو خصوصی ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ جنگ زدہ علاقوں سے دور رہیں‘۔پاکستانی شہریوں کو سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق 24 اپریل کو طرابلس میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری لڑائی میں کم ازکم 264 افراد ہلاک اور 12 سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن