فنڈز کم ملنے کی وجہ سے صوبہ سندھ کی ترقی رک گئی: خورشید شاہ
سکھر(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو فنڈز کم دئیے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ کی ترقی رک گئی ، پنجاب کو بھی فنڈز کم ملے ہیں لیکن وہ ڈر کے مارے چیخ نہیں رہے۔ انہوں نے سکھر کے سول ہسپتا ل کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں ایس آئی یو ٹی کے تحت کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا کرے گا جبکہ گائنی اور بچوں کی سرجری کے لیے الگ سے وارڈ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہر ہفتے سول ہسپتا ل سمیت تمام سرکاری ہسپتا لوں کا دورہ کرتا ہوں، محکمہ صحت سکھر میں خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کو ملنے والے ڈاکٹرز کو فائدہ سکھر کو نہیں ہو رہا کیونکہ جو ڈاکٹرز سکھر کو ملے ہیں وہ سپیشلائزیشن کرنے چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ وفاق کی جانب سے سندھ کو فنڈش کم دیئے گئے، وفاق نے 22ارب روپے دینے تھے مگر 16ارب روپے دیے گئے ، پنجاب کو بھی فنڈز کم ملے ہیں لیکن وہ ڈر کے مارے چیخ نہیں رہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کی کبھی کسی نے تعریف نہیں کی، آپ کبھی تو مثبت رپورٹنگ کر لیا کریں۔ اس سے قبل خورشید شاہ کے دورہ سول ہسپتا ل کے موقع انتظامیہ نے ہسپتا ل کے دروازے مریضوں کے لیے بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے ہسپتا ل آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔