• news

بھارتی ہائی کمشنر نئی دہلی طلب: کرتار پور راہداری پر انڈین تحفظات سے متعلق پاکستان کے ردعمل پر بریفنگ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت نے پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو مشاورت کے لیے نئی دہلی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجے بساریہ جمعہ کے روز نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجے بساریہ بھارتی حکام کو وزیراعظم پاکستان کے ایران اور چین کے دوروں پر بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ ہائی کمشنر افغان مفاہمتی امن عمل پر پاکستان کے کردار پر بھی بھارتی حکام کو بریفنگ دیں گے۔ اجے بساریہ کی نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں کرتار پور راہداری پر بھارتی تحفظات پر پاکستان کے ردعمل پر بھی اجے بساریہ نے وزارتِ خارجہ حکام کو بریف کیا۔

ای پیپر-دی نیشن