کراچی میں پی ٹی آئی جلسے میں کارکن گتھم گتھا‘ کئی زخمی‘ صوبائی قیادت کیخلاف نعرے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں جلسے کے دوران بدنظمی ہو گئی۔ جلسے میں کارکنوں نے صوبائی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی‘ ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور پتھرائو کیا۔ کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ پتھرائو اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ تحریک انصاف نے ہنگامہ آرائی کے بعد جلسہ ختم کر دیا۔کراچی میں تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے جلسہ میں بدنظمی کا چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے نوٹس لے لیا، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیف آرگنائزر نے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی ہے۔