بیلجئم میں کم سن بچے کے وحشیانہ قتل پر فلسطینی ماں صدمے سے نڈھال
برسلز (این این آئی )بیلجئم میں ایک فلسطینی اور لبنانی نژاد خاندان کے کم سن بچے کے بے رحمی کے ساتھ قتل مجرمانہ واقعے نے بچے کی ماں کو شدید صدمے سے دوچار کیا نوسالہ دانیا چند روز قبل شمالی بیلجیم میں رانسٹ قصبے میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اپنے گھر سے سائیکل پر پیراکی کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا۔پولیس نے بچے کو تلاش کرتے ہوئے ایک مشکوک گڑھا کھودا جس دانیاکو قتل کے بعد دفن کردیا گیا تھا۔ فی الحال اس مجرمانہ واقعے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ مقتول دانیال کی ماں امانی شحادہ کا تعلق فلسطین اور والد کا لبنان سے ہے۔ بچے کے وحشیانہ قتل کے بعد ماں شدید صدمے سے دوچار ہے بچے کے غم میں اس کا برا حال ہے۔دوسری جانب پولیس کاکہنا تھا کہ بچے کو وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ پولیس نے دانیا کے قتل کے شبے میں کیمپ میں موجود تین مشتبہ فلسطینیوں کوحراست میں لیا ۔