فیصل آباد: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آشنا سمیت قتل کر دیا
فیصل آباد (آن لائن) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 154 ر۔ب بگھیاڑہ میں لقمان نامی شخص نے ریسکیو 15 پر گھر میں ڈکیتی کی واردات پر دوہرے قتل کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ ذوالفقار نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی 22 سالہ عاصمہ اور 293 ر۔ب اوڈھا کا چک کے 27 سالہ سرفراز عرف سرفو کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔