8 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنیوالے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، رواں مالی سال (2018-19ئ) کے پہلے8 ماہ میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں، جو جی ڈی پی کے 6.9 فیصد کے مساوی ہیں۔