• news

ایران میں فٹ بال گرائونڈ میدان جنگ بن گیا، ایک شخص ہلاک‘245 زخمی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایران کے دارالحکومت تہران میں'آزادی سٹیڈیم' میں دو مقامی فٹ بال ٹیموں کے حامیوں کے درمیان ہونیوالے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور تین سو کے قریب زخمی ہوگئے۔'برسبولیس' اور 'سباھان' ٹیموں کے درمیان آزادی سٹیڈیم میں فٹ بال کا میچ منعقد ہونے سے قبل ہی دونوں ٹیموں کے تماشائی اور حامی ممنوعہ بائونڈری عبور کرکے گرائونڈ کے اندر داخل ہوگئے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے تماشائی دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان ہونیوالیتصادم کے بعد پولیس اور اسپیشل فورس طلب کرنا پڑی۔ تصادم کے دورام گرائونڈ میں تماشائیوں کے بیٹھنے کیلیے بنائی گئی100 نشستیں توڑ دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن