آرمی فٹبال کپ‘فیم اکیڈمی بابا کارگوکی ٹیمیں کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے فیم آرمی فٹبال کپ میں فیم اکیڈمی نے جبار فرینڈز کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔ باباکارگو ایف سی نے سخت مقابلے میں لکی سپورٹس ایف سی کو ایک صفر سے شکست دی۔ مہمان خصوصی تجمل احمد خاں صدر فیم فٹ بال کلب عارف ضیا ڈوگر ، سیکرٹری پبلکن ایف سی جماعت علی شاہ اور محمد اکرم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔