• news

ایورا قلندرز نے میڈرڈ سپر سٹارز کوہرا کر کرکٹ ٹورنا منٹ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپین کے دارلحکومت میڈرڈ کے علاقے آرگاندا دل رے میں پہلے آل سپین اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد‘ آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ کا انعقاد آرگاندا دل رے کی سپورٹس آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کروایا گیا جس کی صدارت ذیشان اصغر چیمہ نے کی جبکہ کمیٹی ممبران میں کاشف عزیز، حماد الحسن، دانیال احمد کھرکا، چوہدری تصور اعظم، محمد علی کنگ، علی رضا چیمہ، احتشام احمد چیمہ اور موسٰی وڑائچ شامل تھے۔ پانچ اوورز پر مشتمل فائنل میچ میں ایورا قلندرز نے میڈرڈ سپر سٹارز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ایورا کلب ٹیم کو تین سو یورو جبکہ رنر اپ میڈرڈ سپر سٹار ٹیم کو دو سو یورو انعام دیا گیا۔ سپین میں پاکستانی ہائی کمشنر خیام اکبرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن