کوٹ رادھاکشن:نین کونسل ہلڑ کے پیمار نے کرکٹ ٹورنا منٹ جیت لیا
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت ) بلھے شاہ سپورٹس فیسٹیول تحصیل کی سطح پر اختتام پذیر ، دلچسپ مقابلے کے بعد یونین کونسل ہلڑ کے پیمار نے رئوف نواب الیون کو 24رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ کوآر ڈینیٹر ایم این اے ملک خالد عمر ، فرزند ایم پی اے چوہدری علی الیاس گجر ، سابقہ سپیکر ایم پی اے رانا اقبال کے بیٹے رانا جاوید اقبال ، چیئرمین ایم سی خالد بھٹی ، مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز رانا فرمان ، اکرم متا کے علاوہ تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و ممبر ضلع کونسل رئوف نواب چوہدری ، ممبر ضلع کونسل قصور اقلیتی لیڈر دائود شریف سہوترا نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ جیتنے والے ٹیم کو نقد ایک لاکھ روپے ، رنر اپ کو پچاس ہزار روپے بمع ٹرافی انعام دیا گیا ۔