وزارت انسانی حقوق میں خاتون رپورٹر سے بدتمیزی، شیریں مزاری کا نوٹس‘ پی آر او کو ہٹائے جانے کا امکان
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے وزارت میں پی آر او کی جانب سے خاتون رپورٹرسے بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پی آر او کو عہدے سے ہٹا کر کسی اور صوبے میں تبادلہ کئے جانے کا قومی امکان ہے۔ شیریں مزاری نے پی آر او خواجہ کی مبینہ بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔