مدارس کی بندش کا پراپیگنڈابند کیا جائے ، ریاست مدینہ کے خدوخال بتانا علما کا کام ہے: وفاقی وزیر، مذہبی امور
پشاور ( آئی این پی ) وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈاکیاجارہاہے،مدارس سے متعلق منفی پراپیگنڈاختم کیاجاناچاہیے، ،موجودہ حکومت اوروزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے،ریاست مدینہ سے متعلق سفارشات فراہم کرناعلماکاکام ہے۔اتوار کو قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور نے کہا کہ مدارس سے متعلق بھی سازش کی جا رہی ہے کہ اسے بند یاختم کیاجارہاہے،مدارس کوختم یابند نہیں کرناچاہتے،اس میں بہتری کے لئے بات چیت لازم ہے،مدارس سے متعلق منفی پراپیگنڈاختم کیاجاناچاہیے،مدارس کوبندکرنے کے کسی منفی پراپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں،مدارس کی بندش سے متعلق محض پراپیگنڈاکیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اوروزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے،،مدینہ کی ریاست کے خدوخال کیاہیں یہ راستہ دکھاناعلمااورمشائخ کاکام ہے۔انہوں نے کہا کچھ لوگ وزیراعظم کو یہودی کا ایجنٹ اور طالبان خان کہتے ہیں۔