میشا کینیڈین امیگریشن چاہتی ہیں: علی ظفر‘ پروگرام میں رو پڑے‘ مصالحت کی پیشکش
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو مصالحت کی پیشکش کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر رو پڑے۔ انہوں نے میشا شفیع سے کہا کہ اس معاملے کو ختم کرو۔ میشا آپ ایک قدم بڑھاؤ میں دس قدم بڑھانے کیلئے تیار ہوں۔ مجھے ہتک عزت کیس کے پیسے نہیں چاہئیں۔ اگر ہتک عزت کیس کے پیسے ملے تو وہ عورتوں کی فلاح کے لئے خروں کروں گا۔ میشا یہ جو ہو رہا ہے وہ معاشرے کیلئے اچھا نہیں۔ میشا جانتا ہوں کس کیفیت سے گزر رہی ہو۔ میشا ہم دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ میشا شفیع نے یہ سب کچھ کیوں کیا؟ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی۔ الزام تراشیاں لوگوں کو تباہ کر سکتی ہیں۔ مجھے نہیں پتہ میشا کے دل میں کیا ہے اور وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔ میشا کے مینجر نے ان کے بارے میں جو نوٹ لکھا وہ پڑھ لیں۔ میشا شفیع کینیڈین امیگریشن لینا چاہتی ہیں۔ ہراسانی کے معاملے پر ایک سال تک بات نہیں کی۔ میشا کے ساتھ ہراسمنٹ ہوئی تو اس نے میری بیوی کے گھر والوں کو شکایت کیوں نہ کی؟ جس مقام پر ہراسمنٹ کا الزام لگایا گیا وہاں دو عورتیں اور بھی موجود تھیں۔ میشا میرے گھر آتی رہیں پارٹیوں میں ملاقات کرتی رہیں۔ میشا نے اس مقام سے جانے کے بعد مجھے پیغام بھیجا جس کو میں نے عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا ہے۔ اپنے حق کیلئے جو مناسب لگا وہ کروں گا۔ لوگ میرے ساتھ تصویریں کھینچواتے ہیں کئی مرتبہ تو مجھے ہراساں کیا گیا ہے۔