اسرائیل، بھارت کے شیطانی دماغ خطے کا امن برباد کرنے پر تلے ہیں: ڈیفنس ویٹرنز
لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان کا ھنگامی اجلاس ھوا جس میں صدر لیفٹیننٹ جنرل شاہد حمید جنرل سیکرٹری بریگیڈیر صفدر حسین اعوان سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم برگیڈیر محمد نجم الثاقب نائب صدر آئر مارشل انور محمود خاں سیکرٹری فنانس طاہر حسین کاردار سیکرٹری انفارمیشن ڈیفنس مبارک احمد اعوان گروپ کیپٹن شفقت مجید لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر منظور حسین گروپ کیپٹن محسود ڈار کرنل شمس الدین گورایہ دیگر آرمی ائرفورس نیوی کے اعلے افسران نے شرکت کی جنرل سیکرٹری برگیڈیر صفدر حسین اعوان سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم نے مشترکہ بیان میں کہا عالمی برادری نے تسلیم کیا ھے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوشش قابل تعریف ہیں انہوں نے مزید کہا ھمیں مل کر آگے بڑھنا ھے ھماری منزل مقصود عوام کی فلاح و بہبود ھے مگر اسرائیل اور بھارت کے شیطانی دماغ خطے امن و امان برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہ الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں مگر اسرائیل اورانڈیا اس بات کو جان لے اس دفعہ ان کو ایسی عبرتناک سزا ملے گی ایک زمانے تک خود پر لگے ہوئے زخم چاٹتے رہیں گے بھارت کی جانب سے جارحیت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اس کے باوجود حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے دانش مندانہ اور بصیرت افروز مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے۔