• news

صدارتی انتخابات تک حکومت کام کرتی رہے گی، مخالفین آئین سے بغاوت کررہے ہیں: افغان صدر

کابل (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ صدارتی انتخابات تک ان کی حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر نے حکومت کے خاتمے کے خواہاں سیاستدانوں پر بنیادی آئین سے بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک اپنا کام جاری رکھے گی۔انھوں نے افغانستان میں انتخابات کی شفافیت پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک اپنے ملک کے صدر کی حیثیت سے افغان عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں محمد اشرف غنی کی صدارت کی مدت 22 مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم اس ملک کی سپریم کورٹ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک ان کی صدارت کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔افغانستان میں صدارتی انتخابات، 28 ستمبر کو ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن