• news

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ 2 کاریں‘ 6 موٹر سائیکل غائب

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شمالی چھائونی کے علاقے میں توفیق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 10ہزارروپے مالیت، نشتر کالونی کے علاقے میںاجمل کے گھرسے 5لاکھ روپے مالیت، سمن آبادکے علاقے میں شفیق احمد اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 30ہزار روپے مالیت ، گرین ٹائون میں ذوالفقار اور اس کی فیملی سے2لاکھ35ہزار روپے مالیت، راوی روڈ کے علاقے میں احسن اور اس کی فیملی سے2لاکھ15ہزارروپے مالیت ،جوہر ٹائون میں فیصل اوراس کی فیملی سے 95ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، برکی کے علاقے میں اسحاق سے 87ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں ستار حسین سے63ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں سرور سے49ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں نذیرسے 27ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے مغلپورہ اور ہنجروال کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ ا سلام پورہ، پرانی انارکلی ،لٹن روڈ ،شاد باغ ،مصری شاہ ،بر کی اور مناواںکے علاقوں سے چھ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن