• news

نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا: راجہ بشارت

لاہور (نیوز رپورٹر‘خصوصی نامہ گار) صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بل 2019 ء تمام قانونی مراحل سے گزر کر اسمبلی میں پیش ہورہا ہے۔ نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف نچلی سطح پر عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ وہ اپنے علاقے کے مسائل اپنی دہلیز پر حل کر سکیں گے۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی مفاد عامہ کی قانون سازی میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی آئین اور اسمبلی کے رولز آف بزنس کے تابع رہ کر کی جاتی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے دباؤ میں قانون سازی کے رہنے سے دستبردار نہیں ہو سکتی جبکہ اپوزیشن کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراضات حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے لہذا توقع ہے کہ اپوزیشن بھی مثبت رویہ اپنائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن