3 خودکشیاں: فیروز والا میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر جان دیدی
فیروز والا +فیصل آباد+ ساہیوال+ بورے والا+ (آن لائن+ نمائندگان نوائے وقت) برکت ٹائون میں گھریلو ناچاقی نوجوان علی حسین نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ ناکامی پر اس نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مزید براں فیصل آباد ماموں کانجن کے 22 سالہ مجاہد نے گھر والوں سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر سر میں گولی مار کر جان دیدی۔ ساہیوال میں محمد آصف کی کی بیوی زرینہ جھگڑ کر میکے آگئی۔ آصف منانے آیا تو اس نے جانے سے انکار کر دیا اور والدین کے اصرار زہر پی کر جان ہار دی۔ بورے والا میں نوجوان علی رضا نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کر لی۔