• news

وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے، چین میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان دورہ چین مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔وزراتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق چینی صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم انٹرنیشنل ہارٹیکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران وفود کی سطح پر چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں، چینی صدر سے ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم کی تاجکستان، مصر، ازبکستان، ملائشیا اور ایتھوپیا کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن