• news

عوامی حمایت سے ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج عوام کی تائید و حمایت سے ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز دو فیلڈ فائر رینج کے دورے کیے اور اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ جہلم کے قریب ٹلہ میں منگلا کور اور قصور میں لاہور کور کی مشقیں ملاحظہ کیں۔

ای پیپر-دی نیشن