• news

فوجی اخراجات کے حوالے سے پاکستان 20 واں بڑا ملک امریکی بجٹ میں بھی اضافہ

سٹاک ہوم (صباح نیوز، نیٹ نیوز)بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2018 میں 11 ارب 40 کروڑ ڈالر ملٹری اخراجات کے ساتھ دنیا کے سرفہرست 20 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ سویڈین کے انسٹیٹیوٹ اسٹاک ہالم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (اسپری) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2018 میں جی ڈی پی کا 4 فیصد حصہ فوجی اخراجات کیے جو 2004 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'پاکستان کے فوجی اخراجات جی ڈی پی کا حصہ ہیں اور اس حوالے سے پاکستان دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے'۔غیرملکی ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ملٹری اخراجات میں 2009 سے سالانہ بتدریج اضافہ ہوا ہے اور 2009 سے 2008 کے دوران 73 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح 2017-18 میں 11 فیصد اضافہ ہوا تھا۔دریں اثناء امریکی فوج کے اخراجات میں گزشتہ 7 سال کے دوران پہلی بار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اخراجات میں یہاضافہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجی اخراجات میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو چھ سو انچاس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ 2018ء میں بھارت کے فوجی اخراجات تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ پاکستان کے فوجی اخراجات گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ گیارہ ارب چالیس کروڑ پر آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 5 ملکوں کے فوجی اخراجات دنیا بھر کے مجموعی فوجی اخراجات کا 60 فیصد ہیں، ان ملکوں میں امریکہ، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن