پاکستان ،چین تعلقات مضبوط اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں: آصف نکئی
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین دوسراآزاد تجارتی معاہدہ اور اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق را ئے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک چین تعلقات میں مزید بہتری آرہی ہے اور یہ سب وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے جس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے مابین تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے کردوستی کا ثبوت دیااور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ آصف نکئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اورحکومت عوام کی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔ سابق ادوار میں ہونے والی کرپشن اور بدنظمی نے ملک کو بے حد نقصان پہنچایا۔قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب چاہتے ہیں۔قومی دولت کی لوٹ مار کرنیوالوں کو چاہیے کہ وہ قوم کی لوٹی دولت ملک میں واپس لے کر آئیں۔