رائے ونڈ : بدچلنی کا شبہ، بیوی اور بیٹے کیساتھ ملکر بیٹی کو پھندا لگادیا
رائے ونڈ (نامہ نگار)باپ نے بیوی اور بیٹے کیساتھ ملکر بدچلنی کے شبہ پرجواں سالہ بیٹی کو پھانسی دیدی ،مانگا روڈ برہان پورہ کے سجاد کو25 سالہ بیٹی وفا عرف طیبہ کے کردار پر شک تھا ، انہوں نے متعدد بار اس کو گناہ کی زندگی چھوڑ دینے پر مارا پیٹابھی لیکن وہ مبینہ طور پر اپنی حرکات سے باز نہیںآئی ،گزشتہ رات بھی وہ گھر آئی تو اسی بات پر توتکار ہوگئی اورگھر والوں نے وفا کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔بعد ازاں سجاد نے بیوی شریفاں اور بھائی ساجد کی مدد سے اس کو سوئے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعدازاں اس کے بیماری کے باعث ہلاکت کی افواہ اڑا کر رات کو مقامی قبرستان بابا بہار شاہ میں سپردخاک کردیا ، محلے داروں نے مقامی تھانہ کواطلاع کردی ، ڈ ی ایس پی رائے ونڈ شیخ نوید اکمل نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔