• news

ایران پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کام کرے گا: رضا ناظری

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے درمیاں مذہبی، فرہنگی و تاریخی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اب ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی سطح بلند کرنے کا وقت ہے، اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔قونصل جنرل ایران لاہور نے یقین دہانی کرائی کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے کسی بھی معاونت اور تعاون سے صرف نظر نہیں کرے گا۔محمد رضا ناظری نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایران اور پاکستان کے مشترکہ دشمن دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔ لہٰذا ہمیں اپنے دشمنوں کیخلاف ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا لازمی ہے

ای پیپر-دی نیشن