حکومت کا عزم سیاست سے بالا تر‘گندم کی خریداری شیڈول کیمطابق ہوگی:سمیع اللہ چوہدری
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سے گزشتہ روز مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کاشتکاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم سیاست سے بالا ترہو کر کاشت کار سے گندم کی بمطابق شیڈول خریدار ی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سے بہاولپور،ملتان،ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں باردانہ کے اجراء کا آغاز ہو گیا ہے جو 18 مئی تک چلے گا۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ کا شت کار اپنے موبائل پر فراہم کردہ شیڈول کے مطابق باردانہ وصولی کیلئے سنٹر پر تشریف لے جائیں تاکہ وہ اپنا باردانہ اپنی تاریخ کواپنے سنٹر سے بحساب 8بوری یا 16 تھیلے فی ایکڑ وصول کر سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلی بار سنٹرز میں کاشتکاروں کے لئے ٹھنڈ ے مشروب کابھی انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کا شتکاروں کو سی ڈی آر بنام(سنٹر انچارج) بنوانیکا پابند کیا گیا ہے۔سمیع اللہ چوہدری نے مزیدکہا کہ4کروڑ 76لاکھ باردانہ سنٹرز پر پہنچا دیا گیا ہے اور کاشت کارمنظور ہو نے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ دوبارہ اے سی آفس میں تصدیق کروا کر جمع کروائیں۔