• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کاروں کے 5ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوکاروبارحصص میں اتارچڑھائو کے بعد مندارہا اورکے ایس ای100انڈیکس37100کی نفسیاتی حد سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکے 5ارب98کروڑ15لاکھ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.32فیصدزائدجبکہ51.98فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے لاجسٹک،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37438پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کا آمدنی خسارہ بڑھ جانے،حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی،جس نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36945پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 37000کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس104.36پوائنٹس کمی سے37026.27پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس106.67پوائنٹس کمی سے17564.22پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس401.82پوائنٹس کمی سے6003.42پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس21.53پوائنٹس کمی سے27076.64پوائنٹس پربندہوا ۔ پیرکومجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن