• news

حکومت کاشتکاروں کے مالی تحفظ کویقینی بنارہی ہے:ملک نعمان لنگڑیال

لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب نہ صرف گنے کی پیداوار میں اضافہ پر توجہ دے رہی ہے بلکہ کاشتکاروں کے مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے شعبہ کماد کے ریسرچ ایریا میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت لالہ طاہر، ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)،ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ ماضی میں کاشتکاروں کو گنے کی مقررہ قیمت کی ادائیگی مسئلہ رہا مگرموجودہ منتخب حکومت ایک طرف گنے کی پیداوار میں اضافہ پرتوجہ دی ہے اس لئے امسال پنجاب میں 46 ملین ٹن گنے کی پیداوار متوقع ہے۔دوسری طرف کرشنگ سیزن میںشوگر ملز مالکان اور کاشتکاروں کے درمیان مذاکرات میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کاشتکاروں کو بلا تاخیر گنے کی مقررہ قیمت180 روپے فی40 کلو گرام مل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن