قومی ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی۔سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں،اس سیریز کامقصد اگلے برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ202 کی تیاری ہے، بسمہ معروف 15رکنی قومی ویمن ٹیم کی قیادت کررہی ہیں۔ون ڈے میچز کے لیے ٹیم میں ناہیدہ خان،جویریہ خان، جویریہ روف، سدرا امین ،اومائمہ سہیل ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز ،سدرا نواز، ثنا میر، نشرح سندھو، فاطمہ ثنا،ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید لیں گی،مارک کولز ہیڈ کوچ ، اقبال امام بیٹنگ کوچ ،انگلینڈکے جمال ٹرینر،رفعت گل فزیو ، زبیرویڈیوانالسٹ اورعائشہ جلیل بطور منیجر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے، قومی ویمن ٹیم اپنے دورے کا آغاز 6 مئی کو 50 اوورز کے میچ سے کرے گی،9اور 12مئی کو دوسرا اور تیسرا ون ڈے شیڈول ہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 تا 23 مئی کھیلی جائیگی۔