شاہ محمود کا قطری ہم منصب کو فون خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کا امیر قطر کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک قطر تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے خواہشمند ہیں۔