بی آر ٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، پروپیگنڈا کیاجارہاہے:شوکت یوسفزئی
پشاور(آن لائن )خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، پروپیگنڈاکیاجارہاہے‘ منصوبے میں تاخیر ضرور ہو ئی ،کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کوئی ثابت کر دے ‘پہلی بارملک درست سمت پرگامزن ہوچکا ‘حکومت چور وں کو نہیں چھو ڑے گی۔