الیکشن کمشن فورتھ شیڈول میں شامل رکن صوبائی اسمبلی کو نااہل نہیں کر سکتا: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے خیبر پی کے اسمبلی کے رکن شاہ محمد اور ممبر ضلع کونسل بنوں گل باز خان کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے خیبر پی کے اسمبلی کے رکن شاہ محمد اور ممبر ضلع کونسل بنوں گل باز خان کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف اس بنیاد پر کسی بھی منتخب رکن کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے کہ اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 89 بنوں سے تحریک انصاف کے ایم پی اے شاہ محمد اور ممبر ضلع کونسل بنوں گل باز کو الیکشن کمیشن نے ستمبر 2017کو نااہل قرار دیا تھا۔